سات سالوں سے وزن کم کرنے کی گولیاں کھانے والی خاتون کا وزن پہلے سے دوگنا ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 جولائی 2018 23:48

سات سالوں سے وزن کم کرنے کی گولیاں کھانے والی خاتون کا وزن پہلے سے دوگنا ہوگیا
سات سالوں سے وزن کم کرنے کی گولیاں کھانے والی  چینی خاتون کا وزن  پہلے سے بھی دوگنا ہوگیا ہے۔ جب انہوں نے گولیاں کھانی شروع کی تھیں تو  اُن کا وزن 100 پاؤنڈ تھا، جو اب بڑھ کر دو سو پاؤنڈ ہوگیا ہے۔
25سالہ شیاؤلی نے 7 سال پہلے ٹی وی کے اشتہارات سے متاثر ہو کر وزن کم کرنے کی گولیاں کھانی شروع کی تھیں۔ شروع شروع میں شیاؤلی کا وزن کچھ کم ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے گولیاں کھانی بند کر دیں لیکن پھر ان کا وزن بڑھنا شروع ہو گیا۔

تب انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک نئے موذی چکّر میں پھنس گئی ہیں۔ شیاؤلی تب سے اب تک یعنی سات سالوں میں وزن کم کرنے کی گولیوں اور ڈآئٹ پلانز پر 2 لاکھ یوان یا 30 ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔ اتنا پیسہ خرچ کرنے کے باوجود بھی ان کا وزن پہلے سے دوگنا ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)


گولیوں سے تنگ  آکر اب شیاؤلی نے فیصلہ کیا ہے کہ  آپریشن سے اپنے معدے کا سائز کم کرا لیں۔

شیاؤلی کا آپریشن چینگڈو  پیپلز ہوسپیٹل میں کیا جائےگا۔ شیاؤلی  کا کہنا ہے کہ سات سالوں میں ادویات سے اسے کوئی مثبت نتیجہ نہیں اور وزن کم کرنے کے لیے ان کے پاس آپریشن ہی واحد علاج ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے والی گولیاں اور دیگر ادویات بھوک میں کمی کر کے یا جسم سے فاضل مادے خارج کر کے تیزی سے وزن کم کرتی ہیں لیکن ان کا اثر دیرپا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزن کم کرنا طویل المدتی اور مستقل مزاجی سے کیا جانے عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu