پالتو بلی کو سبزی خور بنانے پر مالک کو شدید تنقید کا سامنا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 جولائی 2018 23:30

پالتو بلی کو سبزی خور بنانے پر مالک کو شدید تنقید کا سامنا
گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  ایک شخص  پر  اپنی پالتو بلی کو سبزی خور بنانے پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔
53سالہ ہیری بولمین  گزشتہ 38سالوں سے سبزیاں ہی کھاتے  ہیں۔ پچھلے سال  انہوں نے پانچ سالہ بلی اوما کو پالنا شروع کیا تو اسے  بھی اپنی ہی یعنی سبزی  خوروں والی خوراک  دینی شروع کر دی۔ہیری بلی کو سبزیاں اور بلی کے لیے بنائی گئی سبزی کی ہی خصوصی خوراک کھلا رہے ہیں۔

اگرچہ اُن پر الزام ہے کہ یہ بلی کے ساتھ زیادہ اور اس کو قتل کرنا ہے لیکن ہیری کے بقول پودوں اور سبزیوں پر مشتمل خوراک  بلیوں کے لیے صحت مند ترین خوراک ہے۔
ہیری کا کہنا ہے کہ وہ 1980 سے سبزی خور ہیں اور اپنے پالتو جانوروں کو سبزیوں پر مشتمل خوراک کھلاتے ہیں۔ ہیری نے بتایا کہ انہوں  نے پہلی بار بلی کو پالا ہے لیکن وہ دو کتے پال چکے ہیں، جن کی زندگی کا زیادہ حصہ سبزی خور کے طور پر گزرا  ہے۔

(جاری ہے)

ہیری کا کہنا ہے  کہ ان کا ایک کتا 18 سال تک زندہ رہا ، جو بڑا خوش باش اور صحت مند تھا۔
اوما کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اس کی بلی سبزیوں کی خوراک سے محبت کرتی ہے اور اسے ایسے کھاتی ہے جیسے دوبارہ کھانی نصیب نہیں ہوگی۔ ہیری اوما کی صحت کا راز بھی سبزیوں کی خوراک کو قرار دیتے ہیں۔
ہیری کے دعوے کے برعکس جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی خوراک بلیوں کے لیے مناسب نہیں۔ ڈاکٹروں اور انٹرنیٹ  صارفین کی تنقید کے باوجود ہیری کو یقین ہے کہ  اوما کی خوراک کے معاملے میں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu