برطانیہ کا عادی ترین مجرم 668 ویں جرم میں گرفتارپھر جیل پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 جولائی 2018 23:50

برطانیہ کا عادی ترین مجرم 668 ویں جرم میں گرفتارپھر جیل پہنچ گیا

62 سالہ پیٹرک ریان  نے پہلا جرم 14 سال کی عمر میں کیا تھا۔دھوکہ دہی، فراڈ، جنسی حملوں اور دنگے فساد میں 23 سال جیل میں گزارنے کے باوجود بھی پیٹرک  جرائم سے باز نہیں آیا۔ اپنی 50ویں سالگرہ پر بھی پیٹرک جیل میں ہی تھا۔ حال ہی میں جیل سے رہائی کے 3 دن بعد ہی پیٹرک 668 واں جرم کر کے واپس 18 مہینوں کے لیے جیل چلا گیاہے۔
پیٹرک کے جرائم کی تفصیلات اتنی طویل ہیں کہ  پولیس نے ایک بار اس کے ریکارڈ پر نوٹ لگا دیا تھا، جس خبردار کیا گیا تھا کہ اس ریکارڈ کو پرنٹ نہ کیا جائے، یہ کاغذات کا ضیاع ہے۔

پیٹرک  کی 668 جرائم میں 469  نامزدگیاں ہو چکی ہیں۔پیٹرک برطانیہ کا عادی ترین مجرم ہے۔ پیٹرک  کو قانون کے کٹہرے میں لانا بھی برطانوی عوام کو کافی مہنگا پڑ رہا ہے۔اندازہ ہے کہ  پیٹرک کی عدالتی حاضریوں اور دیگر اخراجات پر  پر برطانوی عوام کے ٹیکس کا 3 ملین پاؤنڈ خرچ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرک کے رویے کو دیکھتے ہوئے کہیں سے نہیں لگتا ہے کہ وہ سدھرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


24 اپریل کو پیٹرک نے اپنے تازہ ترین جرم کا ارتکاب کیا۔ اس نے شراب پی اور ایک بس میں چڑھ کر فرش پر پیشاب کر دیا۔ ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کر کے پیٹرک دوسری بس میں چڑھا اور ایک بار پھر پیشاب کر دیا۔اس بار جج نے اسے فوری طور پر ڈیڑھ سال کے جیل بھیج دیا۔ آدھی سزا گزارنے کے بعد اسے ضمانت پر رہائی مل جائے گی اور اس دوران اس کی نگرانی کر کے  شراب نوشی اوردیگر بری عادتیں چھڑانے کی کوشش بھی کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu