2020 تک جاپانی کمپنی آسمان سے زمین پر شہاب ثاقب برسائے گی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 جولائی 2018 23:52

2020 تک جاپانی کمپنی  آسمان سے زمین پر  شہاب ثاقب برسائے گی
ایک جاپانی سٹارٹ اپ 2020 کے شروع میں  ہیروشیما میں ہونے والی تقریب کے دوران آسمان سے مصنوعی شہاب ثاقب کی بارش برسائے گا۔
ٹوکیو میں قائم کمپنی اے ایل ای  2  چھوٹے سیارچے بنا رہی ہے۔ ان سیارچوں  میں رکھی گیندیں چھوڑی جائیں گی  تو زمین کی فضا میں داخل ہونے پر یہ روشن ہو جائیں گی اور بالکل شہاب ثاقب کی بارش کا منظر پیش کریں گی۔
یہ کمپنی پہلا سیارچہ مارچ 2019 میں خلا میں بھیجے گی۔

دوسرا سیارچہ 2019 کے وسط میں بھیجا جائے گا۔ اے ایل ای کا کہناہے کہ اُن کا ہدف پوری دنیا ہے۔ یہ کمپنی پوری دنیا میں شہاب ثاقب کی بارش برسا کر دکھائے گی۔
کمپنی کے بنائے ہر سیارے میں 400 چھوٹی گیندیں ہونگی۔ ان گیندوں کا کیمیائی فارمولا خفیہ رکھا گیا ہے۔سیارچے سے نکلنے کے بعد فضا میں داخل ہوتے ہی یہ روشن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ 400 گیندیں 20 سے 30 تقریبات کے لیے کافی ہیں اور یہ سیارے خلا میں 2 سال تک رہ سکتے ہیں۔


کمپنی دیکھ رہی ہے کہ وہ کس طرح خلا میں موجود طویل عرصے سے کام نہ کرنے والے سیارچوں کواپنے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
اے ایل ای کے دونوں سیارچے فروری 2020 کو زمین کے گرد گردش شروع کر دیں گے۔ مغربی جاپان کے شہر ہیروشیما میں 2020 کے بہار کےموسم میں مصنوعی شہاب ثاقب کی بارش برسائی جائے گی۔ خلا سے برسائی جانے والی یہ گیندیں مکمل طور پر کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔ کئی سیکنڈ تک روشن رہنے والی ان گیندوں کی چمک اتنی زیادہ ہوگی کہ زمین پر لوگ انہیں آرام سے دیکھ سکیں گے۔
مصنوعی شہاب ثاقب کی یہ بارش کمپنی کو کافی مہنگی پڑے گی۔ کمپنی اس منصوبے پر 20 ملین ڈالر خرچ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu