شادی کے لیے رقم دینے سے انکار پر نوجوان نے والدین کے گھر کو آگ لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 جولائی 2018 23:46

شادی کے لیے رقم دینے سے انکار پر نوجوان نے والدین کے گھر کو آگ لگا دی
شادی کے لیے رقم دینے سے انکار کرنے پر ایک 25 سالہ  شخص نے گزشتہ جمعے کو رات گیارہ بجے کے قریب سیلڈوگ ،  تانگیرانگ، انڈونیشیا میں واقع اپنے والدین کے گھر کو آگ لگادی۔
سیلڈوگ پولیس چیف کمانڈر سوپیانٹو کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے اپنی موٹر سائیکل سے پیٹرول نکالا اور گیراج میں سوکھنے والے کپڑوں پر چھڑک دیا۔ اس کے بعد اس نے ماچس جلائی اور اسے کپڑوں پر پھینک دیا، جلد ہی آگ نے پورے  گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)


سوپیانٹو، مبینہ مجرم، آگ لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ اسے جمعرات کے روز کیبایوران، جنوبی جکارتہ میں واقع اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کسی قسم کی ذہنی خرابی کا شکار نہیں ہے۔ وہ ایک غیرتربیت یافہ مزدور کے طور پر کام کرتا تھا۔ آگ لگانے کی وجہ بھی یہی تھی کہ اس کے پاس رقم نہیں تھی۔اس پر آگ لگانے اور جائیداد کو نقصان پہنچانے کے جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu