آپ کا پالتو کتا جانتا ہے کہ آپ کب پریشان ہیں اورآپ کا موڈ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 جولائی 2018 23:31

آپ کا پالتو کتا جانتا ہے کہ آپ کب  پریشان ہیں اورآپ کا موڈ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے
خیال کیا جاتا ہے کہ کتے انسانوں کے جذبات سے واقف ہوتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق ایک تحقیق سے بھی ہو گئی ہے۔ Timmy's in the well: Empathy and prosocial helping in dogs نامی مقالے میں  محققین نے بتایا کہ کتوں اور انسان کا رشتہ کافی گہرا ہوتا ہے۔ اپنے مالک کے رونےکی آواز سن کر یہ دروازہ کھول کر بھاگے آتے ہیں۔
اس تحقیق کی سرکردہ مصنف ایملی سانفورڈ کا کہنا ہے کہ کتے نہ صرف اپنے مالک کے جذبات کو محسوس کر سکتے ہیں بلکہ اگر کتوں کو لگے کہ وہ کسی طرح اپنے مالک کا دل بہلا سکتے ہیں تو وہ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ ہر مالک شام کو جب کام سے گھر آتا ہے تو اس کے پاس بیٹھ کر رونے کی کوئی وجہ ہوتی ہے اور اسی وقت وہاں موجود کتا اُن کے چہرے کو چاٹ رہا ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے یہی سائنس ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اس تحقیق میں مختلف نسلوں کے 34 پالتو کتوں اور اُن کے مالکان کا مطالعہ کیا گیا۔
تحقیق میں ایک بار مالک کو شفاف شیشے کے پیچھے بیٹھایا گیا، جہاں کتا آرام سے مالک کو دیکھ سکتا تھا۔

اس کے بعد مالک کو ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل سٹار دوہرانے یا چیخنے کا کہا جاتا۔ محققین اس دوران دیکھتے کہ مالک کے رونے کا کتے پر کیا اثر ہو گیا ہے۔ اس دوران کتے کا سٹریس لیول چیک کیا جاتا۔ تحقیق سے پتا چلا جو کتے دروازہ کھول کر دروازے کے دوسری طرف جا سکتے ان کا سٹریس لیول کم ہوتا۔ یعنی یہ کتے مالک چیخنے یا رونے سے تو پریشان ہوتے لیکن دروازہ کھل جانے کی وجہ سے ان کی پریشانی کچھ کم ہوتی۔
محققین کا کہنا ہے کہ کتے ہزاروں سال سے انسان سے ساتھ رہتے آئے ہیں، اسی وجہ سے انسانوں کے بارے میں کافی کچھ جان گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu