مشی گن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک بلی میئر کے طور پر منتخب۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 جولائی 2018 22:55

مشی گن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک بلی میئر کے طور پر منتخب۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا
سویٹ ٹارٹ نامی ایک بلے نے 13 کتوں، ایک مور، ایک اور بلی اور ایک عدد بکری کو ہرا کر میئر کا عہدہ جیت لیا۔
حال ہی میں شمال مغربی مشی گن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک بلی کے میئر کے طور پر منتخب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ سننے میں شاید عجیب لگے لیکن یہ سچ ہے کہ سویٹ ٹارٹ نامی اس بلے نے میئر کی ریس میں شریک 13 کتوں، ایک مور، ایک اور بلی اور ایک بکری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جیت حاصل کر لی۔


مذکورہ چھوٹے سے قصبے کی کل آبادی 250 سے 300 کے درمیان ہے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے اپنے علاقے میں ایک غیر انسانی شخصیت کو میئر منتخب کرتے آ رہے ہیں۔ یہ الیکشن دراصل اومینا ہسٹوریکل سوسائٹی کی طرف سے منعقد کرائے جاتے ہیں اور مذکورہ میئر ادارے کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر ووٹ کے کاسٹ کرنے پر ایک ڈالر جمع  ہوتا ہے ۔


سوسائٹی کے صدر کیتھ ڈیسلکن کے مطابق اس سال الیکشن کے نتیجے میں ملنے والی رقم اب تک حاصل ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے ۔ یہ رقم 7 ہزار ڈالر سے اوپر ہے۔ اومینا نے وائس میئر، سیکنڈ وائس میئر، پریس سیکرٹری اور ایک خصوصی اسسٹنٹ کو بھی منتخب کیا ہے۔ پرندوں سے متعلق معاملات کے لیے پینی نامی چوزے کا انتخاب کیا گیا ہے
اومینا ہسٹوریکل سوسائٹی کی ویب سائٹ پر الیکشن کے تمام تر امیدواروں کی فہرست ان کے گزشتہ سیاسی پس منظر کے ساتھ موجود ہے کہ انہیں آخر کیوں منتخب کیا جانا چاہیے۔


جیسا کہ جیتنے والے سویٹ ٹارٹ کے پروفائل پر لکھا ہے، "مجھے تین سال تک اپنے گھر کے نظم ونسق/ نگرانی کا تجربہ ہے۔  میں اپنی تمام تر متوقع فرائض پورے کرتے ہوئے تین سال وائس میئر رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں میئر کی ذمہ داریاں سنبھال سکتا تھا۔"
سویٹ ٹارٹ کے الیکشن کا آن لائن نہایت پرجوش ردعمل دیکھنے میں آیاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu