نوجوان نے ایک گھر میں نقب لگائی اور مالک جوڑے کو جگا کروائی فائی کا پاس ورڈ پوچھنے لگا

بدھ 1 اگست 2018 23:56

نوجوان نے ایک گھر میں نقب لگائی اور مالک جوڑے کو جگا کروائی فائی کا پاس ورڈ پوچھنے لگا
شمالی کیلیفورنیا میں 17 سالہ نوجوان نے  ایک جوڑے کے گھر میں نقب لگائی اور ان سے وائی فائی پاس پوچھنے لگا۔ حکام کے مطابق اس سے پہلے اس نوجوان  نے اپنے قریبی پڑوسیوں سے بھی وائی فائی پاس ورڈ کے لیے درخواست کی تھی۔
پالو آلٹو میں پولیس کا کہنا تھا کہ 17 سالہ نوجوان، جس کا نام نہیں بتایا گیا، پچھلے ہفتے سیلیکون ویلی کے ایک گھر میں داخل ہوا اور وہاں سے بائیسکل چوری کرنے سے پہلے رہائش پذیر افراد سے  ان کے وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ مانگا۔

اس کے بعد اتوار کو آدھی رات کے بعد ایک قریبی گھر میں گھس گیا، سوتے ہوئے ایک جوڑے کو نیند سے بیدار کیا اور ان سے وائی فائی کا پاس ورڈ طلب کیا۔ مرد نے اسے دھکا دے کر گھر کے سامنے والے دروازے سے باہر نکالا اور پولیس کو بلا لیا۔

(جاری ہے)


پالو آلٹو پولیس کے سارجنٹ ڈان پوجنمانٹ نے دی واشنگٹن پوسٹ کو جمعہ کے روز بتایا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ لڑکا واقعی وائی فائی کے پاس ورڈ کے لیے مارا مارا پھر رہا تھا یا یہ کسی قسم کا بہانہ تھا۔

اصل بات یہی ہے کہ وہ کسی دوسرے کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوا تھا۔ اس پر نقب زنی، آوارہ گردی اور ایک افسر کو غلط معلومات فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت اس نے پولیس افسران کو اپنی غلط شناخت اور معلومات دیں تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پالو آلٹو میں رہائشیوں اور وہاں آنے والے لوگوں کو مفت وائی فائی ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu