جج نے شور مچانے والے مجرم کا منہ ڈکٹ ٹیپ سے بند کرنے کا حکم دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 اگست 2018 23:51

جج نے شور مچانے والے مجرم کا منہ ڈکٹ ٹیپ سے بند کرنے کا حکم دے دیا
ایک جج نے کمرہ عدالت میں شور مچانے والے مجرم کا منہ ڈکٹ ٹیپ سے بند کرنے کا حکم دےدیا۔ جج جان روسو نے 30 منٹ کے دوران 12 بار فرینکلین ولیمز کو بولنے سے روکا، باز نہ آنے پر جج نے فرینکلین کے منہ پر ڈکٹ ٹیپ لگانے کا حکم دے دیا۔
32سالہ فرینکلین کو مسلح ڈکیتی کے جرم میں سزا سنئی گئی تھی اور وہ سماعت کے دوران مسلسل بولے جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

جج روسو نے کئی بار مجرم کو کہا کہ وہ اس کی نہیں اس کی وکیل کی بات سننا چاہتا ہے۔

مجرم فرینکلین کے باربار مداخلت کرنے پر جج نے پولیس نے فرینکلین کا منہ بند کرنے کا کہا، جس کے بعد پولیس نے 15 انچ کی ڈکٹ ٹیپ کے ٹکڑے کو  فرینکلین کے منہ کے گرد لپیٹ دیا۔
کویاہوگا کاؤنٹی، اوہائیو سے تعلق رکھنے والے جج نے فرینکلین کو مسلح ڈکیتی، اغؤا اور چوری کے جرم میں 24سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu