قرض داروں سے بچنے کے لیے 60 سالہ خاتون پلاسٹک سرجری کر ا کر 20 کی دہائی کی لڑکی لگنے لگی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 اگست 2018 23:52

قرض داروں سے بچنے کے لیے 60 سالہ خاتون پلاسٹک سرجری کر ا کر  20 کی دہائی کی لڑکی  لگنے لگی
چین میں ووہان سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ معمر خاتون نے اپنے قرض داروں کو دھوکہ دینے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لے لیا اور20 کی دہائی کہ خوبصورت لڑکی نظر آنے لگی۔
مگر افسوس، کہ اس کی یہ چال ناکام ہو گئی۔ پولیس نے سچ کا پتہ چلا ہی لیا اور اسے سرجری کروائے ابھی آدھا سال ہی ہوا تھا کہ پولیس اسے گرفتار کر کے لے گئی۔زہو  نامی اس خاتون کو ایک سال چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


معلوم ہوا ہے کہ وہ 6 ملین ڈالر کی مقروض تھی۔ اس کے زیادہ تر ادھار اس کی کپڑوں کی فیکٹری چلانے کے لیے لیے گئے تھے۔
گزشتہ سال کے آغاز پر عدالت کی طرف سے اسے اپنے تمام تر قرضوں کی ادائیگی کے لیے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد وہ اپنا کوئی بھی نشان چھوڑے بغیر غائب ہو گئی۔ بعد میں  وہ شینزین میں پائی گئی جہاں وہ پرتعیش زندگی گزار رہی تھی۔

(جاری ہے)


گرفتار ہونے کے بعد اس نے دعویٰ کیا کہ وہ تباہ حال تھی اور اپنی چھوٹی بہن کی طرف سے مالی امداد پر گزر بسر کر رہی تھی۔ تاہم پولیس کو علم ہوگیا کہ اس نے نہ صرف خاص  کلب کی ممبر شپ لی تھی، جہاں داخلہ فیس ہی 40 ہزار ڈالر تھی بلکہ  اس نے سوشل میڈیا پر کلب کے ارکان کے ساتھ کلب کی  تصاویر بھی شیئر کی ہوئی تھیں۔
اس نے کئی کاریں خرید رکھی تھیں اور ان کی ملکیت اپنی بہن کے نام رکھی تھی۔ پولیس کے ایک اندازے کے مطابق صرف 2016 میں زہو کے ایک کریڈٹ کارڈ کا بل 7 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu