ویتنامی گھر میں لگی باڑ مکمل طور پر پرانے ٹی وی سیٹس سے بنائی گئی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 اگست 2018 23:53

ویتنامی گھر میں لگی باڑ مکمل طور پر پرانے ٹی وی سیٹس سے بنائی  گئی ہے
ایک ویتنامی جزیرے ہون تھوم  میں واقع ایک چھوٹے سے گھر کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس  گھر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے گرد جو منفرد باڑ بنائی گئی ہے وہ پرانے ٹی وی سیٹس سے بنائی گئی ہے۔
یہ غیر معمولی گھر ہون تھوم کیبل کار کی سڑک پر واقع ہے اور سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔ یہ ایک راز ہے کہ اس باڑ میں لگے پرانے لیکن مکمل ٹی وی سیٹ تیز ہواؤں یا موسم کی سختیوں کے باعث کیوں نہیں ٹوٹتے۔

یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس گھر کے مالک نے خاص طور پر پرانے ٹی وی سیٹس سے کیوں باڑ بنائی ہے۔

(جاری ہے)

خیال ہے کہ اس جگہ پر کوئی ٹی وی مکینک رہتا ہے، جس نے خراب ٹی وی سیٹس  کو پھینکنے کی بجائے اس سے باڑ بنانے کا انوکھا کام لیا ہے، اس طرح کی باڑ سے پرانے ٹی وی بھی ٹھکانے لگ گئے اور یہ گھر بھی دنیا بھر میں مقبول ہو گیا۔

اس گھر کی تصاویر جزیرے کی سیر کے لیے جانے والے ایک فیس بک صارف نے ایک گروپ میں شیئر کی تھیں۔

دوسروں کے پوچھنے پر اس صارف نے بس یہی بتایا کہ یہ گھر اس کا نہیں ہے۔ اس کے بعد یہ تصاویر وائرل بھی ہو گئیں۔ اس   گھر اور اس گھر کے گرد لگی انوکھی باڑ کی تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu