بھارت، غریب مچھیرے کی مچھلی ساڑھے 5 لاکھ روپے میں فروخت

بدھ 8 اگست 2018 13:38

بھارت، غریب مچھیرے کی مچھلی ساڑھے 5 لاکھ روپے میں فروخت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) بھارت میں پکڑی جانے والی مچھلی نے مچھیروں کی قسمت بدل دی۔ بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق بھارت میں مربے ساحل پر مچھیرے حسب معمول چھوٹی سے کشتی سے مچھلی شکار کر رہے تھے کہ جال میں اچانک گھول مچھلی پھنس گئی جس کا وزن 30کلوگرام تھا۔ مہیش نامی مچھیرے کی جانب سے پکڑی جانے والی گھول مچھلی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی۔

(جاری ہے)

مچھیروں کے سمندر سے نکل کر کنارے پر پہنچنے سے قبل ہی تاجروں کی طویل قطار لگ گئی اور وہاں موجود بھیڑ نے گھول مچھلی کی بولی لگانی شروع کردی۔ 20 منٹ بعدایک تاجر نے آخری بولی لگاکر گھول مچھلی ساڑھے پانچ لاکھ روپے میں خرید لی۔ ماہرین کے مطابق یہ مچھلی نہایت ذائقے دار ہوتی ہے، اس کے اعضاء ادویات میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ گھول مچھلی (بلیک اسپاٹڈکراکر) جس کا سائنسی نام پروٹونیبا ایکانتھس ہے کو سونے کے دل والی مچھلی کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu