انسانی پاؤں کی شکل میں اگنے والے 8 کلوگرام وزنی آلو نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 اگست 2018 23:57

انسانی پاؤں کی شکل میں اگنے والے 8 کلوگرام وزنی آلو نے سب کو حیران کر دیا
برازیل کی ریاست سانتا کاتارینا میں میلیرو نامی ٹاؤن میں ایک کسان جوڑے  مارلی اور پاؤلو انسانی شکل میں اگنے والے آلو کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس آلو کا وزن 8 کلوگرام ہے۔

(جاری ہے)


اس آلو کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی شکل انسانی پاؤں جیسی ہے اور اس پر انگوٹھا بھی بنا ہوا ہے۔ اس آلو سے بنے پاؤں کا انگوٹھا اصل میں جڑ ہے اور اس کی اونچائی بھی کافی زیادہ ہے۔ یہ آلو ایک گھر کے عقبی باغیچے میں اگایا گیا تھا۔
مارلی اور اُن کے شوہر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ وہ گزشتہ 6 سالوں سے اپنے گھر کے عقبی حصے میں بنے  باغیچے میں سبزیاں اور پھل اگا رہے ہیں۔

انسانی پاؤں کی شکل میں اگنے والے 8 کلوگرام وزنی آلو نے سب کو حیران کر ..

Browse Latest Weird News in Urdu