برتن دھونے سے نفرت کرنے والوں کے لیے ایک جاپانی کمپنی نے حیرت انگیز ڈیوائس بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 اگست 2018 23:57

برتن دھونے سے نفرت کرنے والوں کے لیے ایک جاپانی کمپنی نے حیرت انگیز ڈیوائس بنا لی
جاپانی کمپنی تھینکو نے حال ہی میں بیٹری سے چلنے والی ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔ اس ڈیوائس سے آپ اپنے ہاتھ خراب کیے بغیر برتنوں کو دھو سکیں گے۔
کوراسا واش (Kurasa Wash) نامی اس مشین میں  خراب برتن  اور پیالیاں دھوئی جا سکتی ہیں اور برتن دھوتے ہوئے آپ کے ہاتھ بھی خراب نہیں  ہونگے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس سے برتن دھونے کے لیے برتن کو  ڈیوائس کے نکلے ہوئے ہاتھوں میں پھنسانا پڑتا ہے۔اس مشین کا وزن 650 گرام ہے۔ بہتر ڈیزائن کی بدولت اسے کافی دیر تک پکڑے رکھا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس کی بیٹری کو 1 دفعہ چارج کر کے 2 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ مشین واٹر پروف ہے ، اس کے برتن دھوتے ہوئے  ڈیوائسز گیلی ہو جائے تو تب بھی ڈیوائس خراب نہیں ہوگی۔اس ڈیوائس کی قیمت 8800 یوان یا 79 ڈالر ہیں۔

برتن دھونے سے نفرت کرنے والوں کے لیے ایک جاپانی کمپنی نے حیرت انگیز ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu