- Home
- Weird
- لیونارڈو ڈا ونچی کا سب سے قیمتی فن پارہ حقیقت میں اُن کے نائب نے بنایا ہے۔ ماہرین کا انکشاف
لیونارڈو ڈا ونچی کا سب سے قیمتی فن پارہ حقیقت میں اُن کے نائب نے بنایا ہے۔ ماہرین کا انکشاف
امین اکبر پیر 13 اگست 2018 23:48
لیونارڈو ڈا ونچی کا بنایا فن پارہ Salvator Mundi دنیا کی قیمتی ترین تصویر ہے۔ کچھ ماہ پہلے یہ تصویر 450 ملین ڈالر کی خطیر رقم میں فروخت ہوئی ہے۔ حال ہی میں اس تصویر کے مصور کے بارے میں نئے سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
لیونارڈو ڈا ونچی کے سکالر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر میتھیو لانڈرس نے کہا ہے کہ اس مشہور زمانہ تصویر کا صرف 20 فیصد حصہ لیونارڈو ڈا ونچی نے بنایا ہے۔
میتھیو نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لیونارڈو ڈا ونچی نے یہ تصویر اپنی ورکشاپ کے نائبین کی مدد سے بنائی ہے۔میتھیو نے بتایا کہ تصویر میں برنارڈینو لیونی کی مدد قابل توجہ ہے۔
لیونی 1400 کی دہائی کے شمالی اٹلی کے مصور ہیں۔ وہ لیونارڈو ڈا ونچی کے سٹوڈیو نائبین میں سے ایک تھے اور لیونارڈو ڈا ونچی کی طرز پر ہی مصوری کرتے تھے۔
(جاری ہے)
میتھیو نے دی گارجین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لیونی کی مصوری ہے کیونکہ لیونارڈو ڈا ونچی کے شاگردوں کے کام کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ لیونی کا کام بالکل ویسا ہی ہے جیسا Salvator Mundi میں نظر آتا ہے۔
اس تصویر کو 2017 میں ابو ظہبی ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم نے خریدا تھا۔ ستمبر میں اس کی نمائش ابو ظہبی میں کی جائے گی اور 2019 میں اس تصویر کو پیرس منتقل کر دیا جائے گا۔
میتھیو کا کہنا ہے کہ تصویر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لباس اور بیلٹ کا لیونی کے کام سے موازنہ کیا جائے تو Salvator Mundi میں لیونی کے کام کا پتا چل جاتا ہے۔
میتھیو نے یہ بھی کہا کہ اس تصویر میں سارا کام لیونی کا نہیں۔ انہیں یقین ہے کہ لیونارڈو ڈا ونچی نے ہی اس تصویر کو مکمل کیا ہے، تصویر میں مہارت سے بنائے گئے ہاتھوں، چہرے، کرسٹل بال اور تصویر کا ٹیکسچر لیونارڈو ڈا ونچی کے کام کا ثبوت ہیں۔میتھیو کا کہنا ہے کہ ان دنوں مصور اور سٹوڈیو کے نائبین کا مل کر کام کرنا عام تھا۔
یہ پہلی بار نہیں جب اس تصویر کا تعلق لیونی سے بیان کیاگیا ہے۔ اس سے پہلے 1900 میں، جب یہ تصویر 200 سال بعد منظر عام پر آئی تھی، اسے لیونی کا کام قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ماہرین کی ایک بڑی ٹیم نے تصویر کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا تھا کہ یہ تصویر لیونارڈو ڈا ونچی کی ہی ہے۔اس تصویر کے مصور کے حوالے سے بحث کئی صدیوں سے جاری ہے اور اگلی صدیوں میں بھی اس کے ختم ہونے کی امید نہیں ہے۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-