4 سالہ بچی نے فون کے زیادہ استعمال پر باپ کا فون چھین کر سمندر میں پھینک دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 اگست 2018 23:39

4 سالہ بچی نے   فون کے زیادہ استعمال پر باپ کا فون چھین کر سمندر میں پھینک دیا
ایک 4 سالہ بچی نے اپنے باپ کا فون چھین کر سمندر میں پھینک دیا۔ بچی کو غصہ تھا کہ اس کا باپ اس پر توجہ دینے کی بجائے فون کا استعمال زیادہ کرتا ہے۔
34 سالہ گلوکار  تیماتی ایک بڑی کشتی پر بیٹھا فون پر بات کر رہا تھا اور اس دوران اس کی بیٹی  ایلیسا باپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ناکامی پر ایلیسا نے باپ کے ہاتھ سے فون چھینا اور باپ کے ردعمل سے پہلے ہی  اسے سمندر میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)


تیماتی نے سمندر میں چھلانگ لگاکر موبائل واپس حاصل کرنے کی بھی کوشش کی  لیکن اس میں ناکامی ہوئی۔ تیماتی نے اس واقعے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔
 ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کچھ لوگوں نے ایلیسا کو ”بگڑی بچی“  قرار دیا اور کچھ نے کہا کہ اس کے باپ کو اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیے تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد نے  ایلیسا کی اس حرکت کو پہلے سے طے شدہ ڈراما قرار دیا۔
ایک کامیاب ریپ گلوکار ہونے کے علاوہ تیماتی کپڑوں کا کاروبار، ریسٹورنٹ اور ٹیٹو شاپ بھی چلاتا ہے۔ جبکہ ایلیسا کی ماں ایک ماڈل ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu