مرغیوں کے ڈائپر فروخت کر کے امریکی خاتون ہزاروں ڈالر کما رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 اگست 2018 23:56

مرغیوں  کے  ڈائپر فروخت کر کے امریکی خاتون ہزاروں ڈالر کما رہی ہے
نیویارک، ڈینور اور لاس اینجلس میں بہت سے لوگ کتے اور بلیاں پالنے سے شرماتے ہیں۔ اس کی بجائے وہ مرغیاں پالتے ہیں۔ اگرچہ مرغیاں پالنا کسانوں کا شوق اور ضرورت ہوتی ہیں لیکن بہت سے  امراء اسے   امارت کے اظہار کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ لوگوں کے اس شوق سے فائدہ اٹھانے کےلیے نیوہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی خاتون جولی بیکر  نے ایک نیا اور انوکھا کاروبار شروع کیا ہے۔

جولی  مرغیوں کےلیے فیشن ایبل ڈائپر تیار کرتی ہیں۔ وہ اس کاروبار سے ہر سال 50 ہزار ڈالر سے زیادہ کما لیتی ہیں۔
10 سال پہلے جولی اور اُن کی بیٹی کلیئر مونٹ میں اپنے فارم پر مرغیاں پالتی تھیں۔ انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں مرغیوں کو ڈائپر پہنے دیکھا۔ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ ڈائپر پہننے سے مرغیاں ہر جگہ بیٹ نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

جولی نے اپنی پسندیدہ مرغی کے لیے ڈائپر تیار کیے۔

اس کے بعد مرغیاں رکھنے والے دوسرے لوگوں نے بھی اپنی مرغیوں کے لیے یہ ڈائپر طلب کرنے شروع کر دئیے۔جلد ہی جولی کا کاروبار چل نکلا اور شہروں میں رہنے والے لوگ بھی ان ڈائپر کے بڑے گاہک بن گئے۔ اس وقت پچاس امریکی ریاستوں میں جولی کے بنائے 500 سے 1000 ڈائپر ماہانہ فروخت ہوتے ہیں۔ جولی کے بنائے ڈائپر کی قیمت 18 ڈالر ہوتی ہے۔ جولی نے اپنے کاروبار کو مزید بڑھایا ہے۔ اب وہ مرغیوں کے پروں کی حفاظت کے لیے بھی کپڑے کی مصنوعات بناتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu