انوکھی بیماری کے باعث 25 سالہ شخص دیکھنے میں 12 سالہ لڑکا لگتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 اگست 2018 23:58

انوکھی بیماری کے باعث 25 سالہ شخص دیکھنے میں  12 سالہ لڑکا لگتا ہے
فیبری(Fabry) نامی بیماری میں مبتلا اس شخص کو پولیس  ہمیشہ جعلی شناختی کارڈ استعمال کرنے کا الزام دیتی ہے۔ ایک بار پولیس سے اسے گھر سے مفرور بچہ قرار دیاتھا۔
ایک نایاب بیماری کے باعث پولینڈ سے تعلق رکھنے والا یہ شخص  جیسے 12 سالہ بچے کے جسم میں قید ہو کر رہ گیا ہے۔
ٹوماسز ناڈولسکسی  کو ایک انتہائی نایاب  بیماری فیبری لاحق ہے۔ یہ ایک جنیاتی بیماری ہے۔

یہ جی ایل اے جین میں خراب پروٹین انکوڈنگ سے لاحق ہوتی ہے۔
اس بیماری کی علامات میں   ہاتھوں پیروں کا سن ہو جاتا، ہاتھوں اور پاؤں میں جھنجھناہٹ اور جلن  کا ہونا  شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری میں پورے جسم میں درد اور بے چینی ہوتی ہے۔ ٹانگوں کا نچلا حصہ ، ٹخنے اور پاؤں سوج جاتے ہیں۔
یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیس کے مطابق یہ بیماری مردوں میں  40 سے 60 ہزار میں سے 1 شخص کو متاثر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیماری خواتین کو بھی متاثر کرتی ہے لیکن  اُن کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ اس بیماری کے ٹوماسز کی طرح کے  کچھ کیس میں انسان دیر سے بالغ ہوتا ہے اور اس کی قد و قامت چھوٹی رہ جاتی ہے۔اسی وجہ سے وہ دیکھنے میں اپنی اصل عمر سے بہت چھوٹا لگتا ہے۔
ٹوماسز کو یہ بیماری 7 سال کی عمر میں لاحق ہوئی تھی۔ انہیں پیٹ، جسم ، ہاتھوں اور پاؤں میں درد کی شکایت رہتی تھی۔

اس بیماری کے باعث ان کی جسمانی نشوونما رک گئی۔ ڈاکٹروں نے شروع میں اس  بیماری کو دماغی کمزوری کا نتیجہ سمجھا۔ اس بیماری کی وجہ سے ٹوماسز تنہا ہوتے گئے اور ان کے اپنے گھروالوں سے تعلقات بھی خراب ہوتے گئے۔
ٹوماسز کے مطابق پولیس ہمیشہ ان کے شناختی کاغذات کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں  گھر سے مفرور بچہ قرار دے دیا جاتا ہے۔

ٹوماسز کا کہنا ہے کہ میں 25 سال کا ہوں اور اپنے  ہم عمر لوگوں کی طرح نظر آنا چاہتا ہوں۔ ٹوماسز کا کہنا ہے کہ میں ایک جسم میں کئی سالوں سے قید ہوں۔ اُن کا کہنا ہے کہ میرے جسم کی نشوونما رک گئی ہے، مجھے اس پر شرم آتی ہے، مجھے اس لڑکے سے نفرت ہے، جسے میں ہر روز شیشے میں دیکھتا ہوں۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں اس بیماری کے صرف 70  معلوم کیس ہیں اور اس کا علاج بہت زیادہ مہنگا ہے۔ ٹوماسز کو حکومت سے ماہانہ 280 ڈالر وظیفہ ملتا ہے جبکہ اس کی ادویات کی قیمت سالانہ تقریبا تین لاکھ ڈالر ہے۔خوش قسمتی سے ادویہ ساز کمپنی نے ٹوماسز کو مفت میں ادویات دی ہیں، امید ہے کہ ٹوماسز  مستقبل میں اپنے  ہم عمر لوگوں جیسا نظر  آ سکیں گے۔
انوکھی بیماری کے باعث 25 سالہ شخص دیکھنے میں  12 سالہ لڑکا لگتا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu