ہیلتھ کیئر پراڈکٹس کا آرڈر کرنے والی خاتون کے پیکٹ سے نکلا ” مردہ مگرمچھ اور چھپکلی“

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 اگست 2018 23:33

ہیلتھ کیئر پراڈکٹس کا آرڈر کرنے والی خاتون کے   پیکٹ سے نکلا ”  مردہ مگرمچھ اور چھپکلی“
آن لائن سٹورز پر آرڈر کرتے ہوئے   کم کوالٹی  یا سائز میں فرق کے ساتھ مصنوعات آنے کی شکایت  عام ہے۔ بعض دفعہ آرڈر سے الگ ہی کوئی چیز بھی آ جاتی ہے لیکن ہیلتھ کیئر پراڈکٹس کے آرڈر پر  خاتون کو جو چیز ملی، وہ کسی نے خواب میں بھی نہ سوچی ہوگی۔ چین میں عورت  کو ملنے والے پیکٹ میں ہیلتھ کیئر پراڈکٹس کی بجائے مردہ مگرمچھ اور چھپکلی نکلی۔
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ژجیانگ سے تعلق رکھنے والی  ژہانگ سوئیچانگ نے آن لائن سٹور سے کچھ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس منگوائی۔

یہ اشیاء انہیں چار پیکٹس میں ملیں۔ ان میں سے تین پیکٹ تو ریگولر تھے لیکن چوتھا  الگ سا تھا۔ جب ژہانگ نے پیکٹ کھولا تو اس میں سے بدبو آئی۔ اس کے بعد دیکھا تو اس میں مردہ مگرمچھ اور چھپکلی تھیں۔
ژہانگ اور انکے شوہر نے فوراً پولیس کو خبردار کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ ایک سیامی مگرمچھ ہے، جو کسی فارم میں پالا گیا تھا۔

اس مگرمچھ پر ایک کیو آر ٹیگ بھی تھا۔ کیو آر ٹیگ کی مدد سے پولیس نے مگرمچھ کے کاغذات اور پرمٹ تلاش کرلیا۔
چین میں مگرمچھوں کی فارمنگ قانونی ہے۔ سیامی مگرمچھ کو گوشت اور چمڑے کے لیے پالا جاتا ہے۔
بعد میں پتا چلا کہ آن لائن سٹور نے مگر مچھ غلط پتے پر بھیج دیا تھا۔ یہ کسی اور گاہک کے لیے تھا۔ مگرمچھ اور چھپکلی جب بھیجے گئے تو زندہ تھے لیکن ڈیلیوری میں زیادہ ٹائم لگنے سے مر گئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu