تنہائی اور کنوارہ پن موٹاپے سے زیادہ خطرناک اور وقت سے پہلے مارنے والی بیماری ہے ۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 اگست 2018 23:58

تنہائی اور کنوارہ پن موٹاپے سے زیادہ خطرناک  اور وقت سے پہلے مارنے والی   بیماری ہے  ۔ نئی تحقیق
اگر انفرادی ترقی کی بات ہو تو کنوارہ رہنے کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔ ایک طرف اس سے   انسان میں خود اعتمادی آتی ہے اور وہ آزادی سے رہنا سیکھتا ہے۔لیکن دوسری طرف اس سے تنہائی کا امکان پیدا ہوتا ہے اور سماجی سطح پر انسان دوسروں سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق تنہائی کی یہ قسم موٹاپے سے زیادہ مہلک ہے۔
برایام ینگ یونیورسٹی کی نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر جولین ہولٹ لنسٹڈ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ "تنہائی کی وہاء " دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور کوئی بھی اسے معمولی بات نہیں سمجھے۔

اس سے صحت کے مختلف مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور قبل از وقت موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
"تنہائی سے مرنے" کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ڈاکٹر ہولٹ لنسٹڈ نے سکولوں  میں  نوجوانوں کے مابین معاشرتی تعلقات کی تربیت کرنے اور اسے فروغ دینے کا مشورہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں مذکورہ صورتحال سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)


لیکن جو بالغ افراد تنہائی کے مسئلے سے دوچار ہیں ان کے لیے اشد ضروری ہے کہ وہ کسی ماہر نفسیات سے رجوع کریں تاکہ اس کی مدد سے اس سلسلے میں مزید پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
 یاد رہے کہ تنہائی سے مرنے والوں کا تناسب موٹاپے سے مرنے کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہے۔ اس لیے اپنی صحت کا خیال رکھیں، تنہائی چھوڑیں  اور لوگوں سے ملتے جلتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu