ٹوائلٹ کی سیٹ سے زیادہ گندگی آخر کہاں ممکن ہے؟

ایک اسمارٹ فون کی اسکرین پر

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 اگست 2018 19:37

ٹوائلٹ کی سیٹ سے زیادہ گندگی آخر کہاں ممکن ہے؟

اگر آپ کا خیال ہے کہ ٹوائلٹ کی سیٹ پر سب سے زیادہ  جراثیم ہوتے ہیں تو ایک نظر اپنے اسمارٹ فون پر بھی ڈال لیجیے۔ کیونکہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین پر کسی بھی ٹوائلٹ سیٹ کی نسبت تین گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔
انگلینڈ کی ایک گیجٹ انشورنس کمپنی کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق تقریباً  ایک تہائی لوگوں (35 فیصد) نے کبھی بھی اپنے موبائل کو کسی کلینر یا  سمارٹ فون کی سکرین صاف کرنے والی پراڈکٹ سے صاف نہیں کیا۔


تحقیقی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتے کے روز اسکائی ڈاٹ کام نے رپورٹ پیش کی کہ "ایک عام اسمارٹ فون کی اسکرین پر ٹوائلٹ کی سیٹ  سے تین گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔
مطالعے سے یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے 20 صارفین میں سے1 اپنے فون کو ہر چھ ماہ سے پہلے صاف کرتا ہے۔

(جاری ہے)


ماہرین نے تین اسمارٹ فونز کو اچھی طرح محلول سے صاف کیا تاکہ بعد میں ان پر جراثیموں کا اندازہ لگایا جا سکے۔

جب نتیجہ سامنے آیا تو پتہ چلا کہ فونز کے تمام حصے تقریباً ہر قسم کے (آلودہ) مادوں  سے بھرے ہوئے تھے۔اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ آلودہ حصہ ان کی اسکرین تھا جن پر موجود جراثیم جلد اور صحت کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ 
تینوں موبائل فونز کی اسکرین  پر جراثیموں کی تعداد  مجموعی طور پر 254.9 کالونی فارمنگ یونٹس فی مربع سینٹی میٹر تھیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر اسکرین پر اوسطاً 84.9 یونٹس موجود تھے۔
اس کے مقابل مذکورہ رپورٹ کے مطابق ایک ٹوائلٹ اور فلش پر جراثیموں کے  صرف 24 یونٹ جبکہ دفتری کی بورڈ  اور ماؤس پر صرف 5 یونٹ پائے گئے۔
اسمارٹ فونز کا پچھلا حصہ اوسطاً 30 یونٹ ، لاک بٹن پر اوسط 23.8 یونٹ اور ہوم بٹن پر اوسط 10.6 یونٹ پائے گئے تھے۔
تحقیق میں شامل  ایک  تہائی سے زیادہ صارفین نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ایک لمبے عرصے سے اپنے موبائل فونز کو صاف نہیں کیا تھا۔

 
تحقیق کرنے والی انشورنس کمپنی  کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر گیری بیسٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے موبائل فون ہم سے زیادہ دور نہیں ہوتے۔ ہم ہر جگہ انہیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ اس لیے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ انہیں ہر جگہ سے کچھ جراثیم لگ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu