چین کا ”سپر ڈیڈ“ اپنے سات سالہ بیٹے کو بچانے کے لیے ساتویں منزل پر چڑھ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 اگست 2018 22:43

چین کا ”سپر ڈیڈ“ اپنے سات سالہ بیٹے کو بچانے کے لیے ساتویں منزل پر چڑھ گیا

بچوں کی زندگی میں سب سے پہلا ہیرو اُن کا باپ ہوتا ہے  لیکن چین  سے تعلق رکھنے والے سات سالہ بچے کے لیے اس کا باپ سپر ہیرو بن گیا ہے۔وائرل ہونے والی ایک  ویڈیو میں  ایک باپ کو بغیر کسی حفاطتی انتظام کےساتویں منزل پر چڑھ کر وہاں لٹکے اپنے بیٹے  کو بچاتے دکھایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بچہ چوروں کے گھر میں داخل ہونے کے خوف سے کھڑکی سے باہر نکل آیا تھا۔


فیس بک پر شیئر  کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ باپ اپنے بچے ،جوکہ زندگی کھونے کے خوف سے جنگلے کو پکڑے کنارے پر کھڑا تھا، کو بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر نیچے اتر رہا ہے۔ ویڈیو میں اسے عمارت کے نیچے کی طرف ایک منزل چھوڑ کر لٹکے ہوئے بیٹے کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکے کے گرد باندھی گئی رسیوں کا دوسرا سرا اوپر کھڑکی سے اندر موجود کوئی شخص پکڑے کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

  لڑکا  جنگلے  پر ایسے چڑھتا ہے جیسے کسی سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھ رہا ہو ۔آخرکار بچے کو اوپر رسی کے ذریعے اندر کی طرف کھینچ لیا جاتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق فائر فائٹرز موقع پر پہنچے تو انہوں نے اس بچے کو اندر کی طرف کھینچ لیا۔انہوں نے بچے کے باپ کو بھی باحفاظت بچا لیا۔
یہ واقعہ چینی صوبے گوانگڈونگ کے علاقے فوشان میں 15 اگست کو پیش آیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu