بلیاں پالنے والے دماغی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 ستمبر 2018 23:44

بلیاں پالنے والے دماغی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں
بلیاں پالنے والے  خوش ہو جائیں۔ بلیاں پالنے والے دماغی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں۔اس حوالے کئی   تحقیق ہوئیں ہیں۔
ایک آسٹریلیوی تحقیق کے مطابق بلیاں پالنے والوں کی نفسیاتی حالت اُن لوگوں سے بہتر ہوتی ہے، جو بلیاں نہیں پالتے۔ بلیاں پالنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ زیادہ خوش  اور زیادہ پُر اعتماد رہتے ہیں۔ اُن  کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کم ذہنی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔


سکاٹ لینڈ میں 11سے 15 سال کی عمر کے 2200 بچوں پر ہونے والی تحقیق میں پتا  چلا ہے کہ  جن بچوں کا تعلق اپنی بلی سے گہرا ہے،ان کی زندگی کا معیار دوسروں سے بہتر ہے۔
ایک اور سروے سے پتا چلا ہے کہ جن بچوں کا تعلق پالتو بلیوں سے زیادہ ہوتا ہے، وہ زیادہ تندرست، توانا، متوجہ اور کم غمگین ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو بچے بلیوں سے قریب ہوتے ہیں، وہ گھر یا سکول میں تنہا وقت بھی خوش گزارتے ہیں۔


120 شادی شدہ جوڑوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق  بلیاں پالنے والے جوڑے کم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ بلیاں پالنے والے زیادہ پر سکون ہوتے ہیں۔
امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے شائع کی گئی تحقیق کے مطابق بلیاں پالنے والے معاشرتی طور پر زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔
13 سال تک 4435 افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے بلیاں پالی ہوئی تھی، ان کے دل کے دورے سے مرنے کی شرح بلیاں بالکل نہ پالنے والوں کی نسبت کافی کم تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu