فریج سے 44 مردہ اور گھر سے 161 زندہ کتے برآمد۔ بدبو سے پولیس بھی چکرا گئی۔ عورت گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 نومبر 2018 15:21

فریج سے 44 مردہ اور گھر سے 161 زندہ کتے برآمد۔ بدبو سے پولیس بھی چکرا گئی۔ عورت گرفتار

نیوجرسی سٹیٹ پولیس نے 13 نومبر کو ایک عورت کو گرفتار کیا ہے۔ اس عورت کے گھر میں فریج سے پلاسٹک میں لپٹے 44 مردہ کتے اور گھر سے 161 زندہ کتے ملے ہیں۔ گھر میں موجودزندہ کتوں کی حالت بھی بہت بری تھی۔
حکام نے شامونگ ٹاؤن شپ سے  65 سالہ ڈونا روبرٹس کو جانوروں سے بدسلوکی پر گرفتار کر لیا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈونا نے مردہ کتوں کی باقیات کو کس مقصد کے لیے محفوظ کیا تھا۔


نیوجرسی پولیس کی شیئر کی ہوئی فیس بک پوسٹ کے مطابق اس گھر کے اندر اتنی زیادہ بدبو تھی کہ وہاں پہنچنے والے اہلکاروں کو چکر اور الٹیاں آنے لگی۔
کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ ڈونا کے گھر میں فریج میں بھی کتے ہونگے۔ پہلے پہل تو ہمسایوں نے کوشش کی کہ کسی طرح گھر اور گھر کے پاس آوارہ پھرتے کتوں کا کچھ بندوبست کرایا جائے۔

(جاری ہے)


ڈونا کی گرفتاری پر ان کے ہمسایوں نے بھی خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

این بی سی نیوز کے مطابق 161 زندہ کتوں میں سے 4 کی حالت کافی تشویشناک ہے، انہیں طبی امداد کےلیے وٹرنری ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈونا روبرٹس کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ وہ آئندہ پیشی پر عدالت میں حاضر ہونگی۔ اگر وہ مجرم قرار پائی گئی تو انہیں 6 ماہ قید اور 1 ہزار ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu