البرٹ آئن سٹائن کا بدنام زمانہ ”گاڈ لیٹر “ 29 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:53

البرٹ آئن سٹائن  کا بدنام زمانہ ”گاڈ لیٹر “ 29 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

البرٹ آئن سٹائن کا بدنام زمانہ خط ، جسے گاڈ لیٹر  بھی کہتے ہیں، 29 لاکھ  ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔یہودی النسل  آئن سٹائن کو سچا پکا یہودی سمجھا جاتا ہے لیکن اس خط میں انہوں نے ملحدوں  کی طرح خدا کو انسانی کمزوروں کا نتیجہ قرار دیا
گاڈ لیٹر نامی یہ کاغذ نیویاک کے کرسٹی نیلام گھر میں 2.9 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ یہ خط آئن سٹائن کی وفات سے ایک سال پہلے 1954 میں لکھا گیا۔

اس خط میں آئن سٹائن نے اپنے مذہبی خیالات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ خط ایک فلسفی ایرک گٹکنڈ کے نام لکھا ہے۔ خط میں آئن سٹائن نے ایرک کے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا کہ خدا اور مذہب افراد کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس خط میں آئن سٹائن نے یہودیت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے لیے یہودی مذہب بھی بچگانہ خیالات کی تجسیم ہے اور ان کے خیال میں یہودی دوسروں سے افضل نہیں ہیں۔
گاڈ لیٹر پہلی بار فروخت نہیں ہوا۔ اس سے پہلے یہ پہلی بار 2008 میں 4 لاکھ 4 ہزار ڈالر میں لندن نیلام گھر میں فروخت ہوا تھا۔ 2012 میں یہ ای بے پر نظر آیا، جہاں اس کی ابتدائی قیمت 30 ملین ڈالر لکھی تھی۔

البرٹ آئن سٹائن  کا بدنام زمانہ ”گاڈ لیٹر “ 29 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu