اچھوتے کھانے پکانے والی عمررسیدہ ترین یوٹیوبر مستان اماں 107 سال کی عمر میں وفات پا گئیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 دسمبر 2018 23:42

اچھوتے کھانے پکانے والی عمررسیدہ ترین یوٹیوبر مستان اماں 107 سال کی عمر میں وفات پا گئیں
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دور دراز گاؤں سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ ترین یوٹیوبر 107 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ مستان اماں اپنے اچھوتے کھانوں کے یوٹیوب چینل ”کنٹری فوڈز“ کی وجہ سے کافی مقبول تھیں۔ مستان اماں  کی عمر  105 سال  تھی   تو ان کے پڑ پوتے نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر کنٹری فوڈز نامی یوٹیوب چینل بنایا۔ مستان اماں کے اچھوتے کھانوں کی بدولت یہ چینل تیزی سے مقبول ہوا۔

(جاری ہے)

صرف دو سال میں ہی اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 1.2 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس کی ویڈیوز کروڑوں بار دیکھی جا چکی ہیں۔
مستان اماں کے بنائے بہت سے کھانوں کے نام ہی لوگوں نے پہلی بار سنے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ کافی مقبول ہوتے ہیں۔ان کے بنائے ہوئے چند انوکھے کھانوں میں تربوز چکن، انڈا ڈوسا، مینگو چکن کری، بطخ کری، کیلے کے پکوان، بھنی ہوئی مکئی کے پکوان، روایتی چکن ہانڈی، تربوز اور انڈے کی بھورجی، کیکڑا کری، چکن کھوپرا، انڈا گاجر فرائی، کرم کلہ چکن، بانس والی چکن بریانی اور ایسے ہی بہت سے  پکوان شامل ہیں۔
مستان اماں کے یوٹیوب چینل کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu