امریکی کمپنی نے دنیاکا مہنگا ترین پنگھوڑا تیارکرلیا،قیمت ڈیڑھ ارب روپے مقرر

منگل 15 جولائی 2014 20:19

امریکی کمپنی نے دنیاکا مہنگا ترین پنگھوڑا تیارکرلیا،قیمت ڈیڑھ ارب روپے مقرر

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)امریکا کی کمپنی نے دنیا کا مہنگا ترین بچوں کاجھولاتیارکرلیا،کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا پنگھوڑا یا بے بی کوٹ تیار کرلیا جس کی قیمت سن کر کروڑ پتی افراد کے بھی پسینے چھوٹ سکتے ہیں کیونکہ وہ ہے ایک کروڑ 71 لاکھ ڈالرز یعنی اگر پاکستانی روپوں میں تبدیل کیا جائے تو یہ کوئی ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا ہے۔

اس پنگھوڑے کے اتنا مہنگا ہونے کی وجہ اس کا مکمل طور پر چوبیس قیراط کے سونے سے بنا ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ڈوڈو باسینٹ نامی یہ پنگھوڑا سومو نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کے لیے اسے چھ ماہ تک محنت کرنا پڑی۔یہ کمپنی بچوں کیلئے مہنگے ترین فرنیچر تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ اس نے مکمل سونے سے ہی پنگھوڑا تیار کردیا ہے جس کا وزن بھی 188 کلوگرام ہے جبکہ اس کی اونچائی 114 سینٹی میٹر ہے۔اگر خریدار کا دل اتنے پیسے خرچ کرنے کا نہ کرے تو پھر وہ ایک لاکھ ڈالرز خرچ کرکے ایک ہیرا اور وائٹ گولڈ کی پالش والی کوٹ بھی لے سکتا ہے، جبکہ سونے کی پالش والا پنگھوڑا تو اس سے بھی سستا 95 ہزار ڈالرز تک کا پڑے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu