بھارتی سیاستدان نے اپنی سالگرہ 4 کلوگرام خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر منائی

جمعہ 8 اگست 2014 20:10

بھارتی سیاستدان نے اپنی سالگرہ 4 کلوگرام خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر منائی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء)بھارتی سیاستدان نے اپنی سالگرہ 4 کلوگرام خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر منائی تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹرا کے سیاست دان پنکج پرکھ نے اپنی سالگرہ پر 4 کلو وزنی خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر سب کو حیران کردیا، پنکج پرکھ کی جانب سے پہنی جانے والی سونے کی شرٹ کی قیمت کروڑوں روپے ہے، خالص سونے سے بنی اس شرٹ کو ممبئی سے 85 کلو میٹر دور واقع شہر ناشک میں ڈیزائن کیا گیا جس کے بعد ممبئی کے سنار نے 20 افراد کی ٹیم کے ساتھ اسے 2 ماہ کے عرصے میں تیار کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کروڑوں افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر رہے ہیں جو گھر کی چھت اور ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم ہیں جب کہ صرف بھارت میں غریب افراد کی تعداد دنیا بھر کے مفلس لوگوں کا ایک تہائی حصہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu