ہم جنس پرستی مخالف صدر کو بیوی عورت کے لیے چھوڑ گئی

جمعہ 15 اگست 2014 19:39

ہم جنس پرستی مخالف صدر کو بیوی عورت کے لیے چھوڑ گئی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء)امریکا میں ایک ہم جنس پرستی مخالف گروپ ٹیکساس ویلیوز کے صدر جوناتھن ساعنز کی اہلیہ ان سے اپنی ایک ہم جنس پرست عورت کے لیے الگ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار لون اسٹار کیو میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے ساعنز کی سابقہ اہلیہ کا عدالتی ریکارڈ حاصل کیا ہے جس کے مطابق اس نے اگست 2011ء میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی اور تب وہ ایک اور عورت کے ساتھ راہ ورسم بڑھا چکی تھی اور اس نے اس ہم جنس عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات کے لیے خاوند سے طلاق لے لی تھی۔

بیوی کی علیحدگی کے چند ماہ کے بعد 2012ء کے اوائل میں ساعنز گَئے مخالف ٹیکساس ویلیوز آرگنائزیشن کے بانی صدر بنے تھے۔وہ ہم جنس پرستوں کے سخت خلاف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی باہمی شادیوں سے دو سے زیادہ شادیوں کی راہ ہموار ہوگی اور پھر لوگ اپنے سوتیلے بچوں سے بھی شادیاں کرنے لگیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu