چنیوٹ ، ایک اور بہن بھائی بن گئی

جمعہ 5 ستمبر 2014 18:18

چنیوٹ ، ایک اور بہن بھائی بن گئی

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء)ایک اور بہن بھائی بن گئی تفصیلات کے مطابق مقامی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر اجمل ہنجرا نے آپریشن کرکے صفیہ بی بی کو صفدر علی بنادیا موضع ڈاور کے رہائشی جعفر علی کے پاس چار بیٹیاں اور دو بیٹے تھے گذشتہ سال اس کی تیرہ سالہ چھٹی جماعت کی طالبہ بیٹی ساجدہ کے پیٹ میں درد ہوا تو اس کا آپریشن کرایا گیا جس کے بعد وہ ساجد علی بن گئی اب پھر اس کے دوسری بیٹی صفیہ بی بی جس کی عمر بارہ سال کے قریب بتائی جاتی ہے اس کے پیٹ میں درد ہوا تو اسے دیکھانے مقامی ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر اجمل ہنجرا کے پاس لائے جس نے آپریشن کرانے کا مشور دیا آپریشن کے بعد صفیہ بی بی بھی صفدر علی بن گئی یہ خبر سنتے ہیں تمام گھر میں خوشیاں منائیں گئیں اور اہل خانہ پورے ہسپتال میں مٹھائی تقسیم کی جعفر علی کا کہنا ہے کہ اس کے چچا زاد بھائی اللہ دتہ کی بیٹی شانو کا بھی دو سال قبل اسی ڈاکٹر نے آپریشن کیا تھا جس کے بعد وہ عبدالرحمن بن گئی تھی اس خاندان میں تین سالوں کے دوران تیسری لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu