انسانی تاریخ میں پہلی بار مردوں کیلئے مانع حمل گولیاں تیار

دوائی 2017 تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی، آبادی کی روک تھام کے حوالے سے نئے انقلاب کی توقع کی جا سکتی ہے،رپورٹ

جمعہ 12 ستمبر 2014 19:58

انسانی تاریخ میں پہلی بار مردوں کیلئے مانع حمل گولیاں تیار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء)آبادی کا کثرت سے پھیلا ؤجدید دنیا کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے نت نئی نئی مانع حمل ادویات اور علاج کے طریقے بھی متعارف ہوتے رہتے ہیں۔ اب تک اس میدان میں تمام بوجھ خواتین ہی پر ڈالا جاتا رہا ہے اور جتنی بھی مانع حمل ادویات تیار کی گئی ہیں وہ صرف خواتین کے لیے تھیں لیکن انسانی تاریخ میں پہلی بار مرد حضرات کے لیے بھی مانع حمل دوا تیار کی گئی ہے۔

جی ہاںVasalgelنامی یہ دوائی 2017 تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی جس سے کے نتیجے میں آبادی کی روک تھام کے حوالے سے ایک نئے انقلاب کی توقع کی جا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں حکومت کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی کئی این جی اوز مانع حمل کے حوالے سے آگاہی میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کیلئے کنڈومزکے استعمال کا طریقہ غیر معروف نہیں رہا لیکن خواتین کیلئے مانع حمل گولیوں کی بھی مارکیٹ میں بھرمار ہے۔

تاہم ماہرین صحت ان ادویات کو کئی دوسری بیماریوں کا بھی موجب سمجھتے ہیں۔ مثلا خواتین کیلئے بازار میں دستیاب مانع حمل گولیاں امراض قلب، بلند فشار خون، ڈیپریشن، متلی جیسے امراض کا باعث بن سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں پارسی گوس فانڈیشن نامی ایک غیر منافع بخش این جی او نے اس دوائی کا پہلی بار استعمال تین نر بندروں میں کیا اور انہیں 15 مادہ بندروں کے درمیان چھوڑ دیا گیا۔ دوائی کے استعمال کے چھ ماہ تک کوئی مادہ بندری حاملہ نہیں ہوئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu