گیارہ ماہ کی بچی مردہ باپ کے نیچے دبی رہی مگر زندہ رہی

منگل 14 اکتوبر 2014 23:20

گیارہ ماہ کی بچی مردہ باپ کے نیچے دبی رہی مگر زندہ رہی

لوزیانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ امریکی ریاست لوزیانا میں 11ماہ کی بچی 3دن تک اپنے مردہ باپ کے نیچے دبی رہی تاہم معجزانہ طور پر زندہ رہی مقامی تفتیشی اہلکار کے مطابق مغربی لوزیانا کے علاقے ”پلیزنٹ ہل“میں رہائش پذیر 43سالہ جیسن فیلڈز گھر میں اپنے بچوں 11ماہ کی بیٹی اور 3سے 5سال کی عمر کے بیٹے کے ہمراہ اکیلا تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے بعد جیسن کی موت واقع ہوگئی اور 11ماہ کی ”بیٹی فیلڈز“اپنے مردہ باپ اور دیوار کے درمیان دب کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

واقعے کے بارے میں اْس وقت معلوم ہوا جب اس کے چار سالہ بیٹے نے پڑوس میں جا کر اطلاع دی۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ تین دن تک دبے رہنے کے باعث بچی کے سر اور جسم پر خراشیں آئیں تاہم اب اس کی حالت بہتر ہے۔ مقامی تفتیشی اہلکار نے بتایا کہ بچوں کی ماں روبن کیلی جیل میں تھی تاہم بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اب اسے وقت سے پہلے رہا کردیا گیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ باپ کی موت کے تین دن تک لڑکا کیا کرتا رہا؟

Browse Latest Weird News in Urdu