فوج کے لئے 7 آنکھوں والی گاڑی تیار کر لی گئی

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:17

فوج کے لئے 7 آنکھوں والی گاڑی تیار کر لی گئی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء ) امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی کے انجینئروں نے فوجیوں کے لیے ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جس کی 7 آنکھیں ہیں اور جو گاڑی کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے پہلے ہی ا?گاہ کردیتی ہے۔ایک امریکی کمپنی نے مائن ریزیسٹنٹ ایمبش پروٹیکٹڈ ا?ل ٹیرین وہیکل (ایم آر اے پی ایم اے ٹی ویز) سسٹم کے تحت ایک جدید اور نئی فوجی گاڑی تیار کی ہے جسے سات آنکھوں والی گاڑی کا نام دیا گیا ہے۔

جو نہ صرف سامنے کی جانب سے ڈرائیور کو خطرات سے ا?گاہ کرے گی بلکہ اس میں لگے کیمرے 360 ڈگری پر اس کے ارد گرد ماحول کو بھی ڈرائیور کی ا?نکھوں کے سامنے لے ا?ئیں گے، گاڑی میں لگا ”فارورڈ کولیزن وارننگ اینڈ سراونڈ ویو سسٹم“ ڈرائیور کو کئی زاویوں سے اردگرد ہونے والے حرکات سے ا?گاہ کرتا ہے،سامنے کی طرف لگا کیمرہ کھڑی کاروں اور پیدل چلنے والوں کے بارے معلومات فراہم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ سسٹم حادثے کے بارے میں پہلے سے اشارہ دے دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے تو گاڑی میں لگے الرٹس آ پریٹرز کو آگاہ کرتے ہیں۔ گاڑی کے ڈیش بوڑد پر لگا بلب نہ صرف روشن ہوجاتا ہے بلکہ ڈرائیور کی سیٹ بھی وائبریٹ کرنے لگتی ہے۔باقی گاڑی کے اطرف لگے 6 کیمرے ڈرائیور کو 360 ڈگری کے زاویئے پر ارد گرد کے ماحول سے آ گاہ کرتے ہیں جس کے باعث 20 فٹ چوڑی اور 15 ٹن وزنی گاڑی باآسانی خطروں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ اس گاڑی ایک بڑی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ سڑک کے کنارے نصب بموں اور چھوٹے ہتھیاروں کے حملوں کے خطرات سے بھی قبل از وقت آگاہ کردے گی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu