ٹی وی پریزنٹر کی خوبصورتی خطرہ بن گئی

بدھ 12 نومبر 2014 18:30

ٹی وی پریزنٹر کی خوبصورتی خطرہ بن گئی

بلغراد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء )فٹ بالرز ان سے بات کرتے ہوئے اپنی توجہ جوابات پر مرکوز نہیں رکھ پاتے سربیا کی ایک ٹی وی پریزنٹر کی ملازمت صرف اس وجہ سے خطرے میں پڑ گئی کہ وہ حد سے زیادہ جاذب نظر ہیں اور رپورٹنگ کے دوران ان کی موجودگی نے فٹ بالرز کو بدحواس کردیا تھا۔

(جاری ہے)

سربین ٹی وی کے منتظمین نے اپنا شو بلغراد کی ٹیم ریڈ اسٹار سے موسوم کر کے پچیس سالہ کیٹرینا سریکووچ کو ملازمت پر رکھ لیا لیکن اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وہ متاثر نہ کر سکیں کیونکہ جب انہوں نے کھیل سے متعلق ذہانت سے بھرپور سوالات کئے تو فٹ بالرز انہیں مناسب جواب تک نہیں دے سکے کیونکہ ان کی نگاہیں تو اس وقت حسین و جمیل پریزنٹر پر جمی ہوئی تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu