گونوازگو کہنے پر ’مرغا‘ بنا دیا،روعمران رو کہنے پر جان چُھوٹی

پیر 8 دسمبر 2014 19:08

گونوازگو کہنے پر ’مرغا‘ بنا دیا،روعمران رو کہنے پر جان چُھوٹی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)پاکستان مسلم لیگ کے حامی چند لڑکوں نے اپنے ہی محلہ دار نوجوان طالب علم طیب سرفراز کو”گو نواز گو“ کہنے کی سزا کے طور پر ’مرغا‘ بنایا گیا تاہم 2 منٹ مرغا بنائے رکھنے کے بعد اُسے کہا گیا کہ اگر وہ”رو عمران رو“ کہہ دے اس کی سزا فوراََ ختم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد طالب علم نے ”رو عمران رو“ کہہ کر اپنی جان چھڑائی۔واقعہ گزشتہ رات اندرون لوہاری گیٹ بازار جھنڈا والا میں پیش آیا جو پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور وہاں سے حالیہ الیکشن میں حمزہ شہباز شریف بطور ایم این اے منتخب ہو ئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu