بجلی کے جھٹکوں سے یادداشت تیز ہوتی ہے

جمعہ 23 جنوری 2015 20:10

بجلی کے جھٹکوں سے یادداشت تیز ہوتی ہے

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہلکی شدت کے بجلی کے جھٹکوں سے یادداشت تیزہوتی ہے۔ایک جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ہلکی شدت کے بجلی کے جھٹکوں سے یادداشت تیز ہوتی ہے۔اس تحقیق سے الزائمر کا علاج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جذباتی مواقع پر ماضی کے حوالے سے اکثر باتیں یاد آ جاتی ہیں۔

اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی شدت کے بجلی کے جھٹکوں سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے جو تجربات کیے اس کے پہلے مرحلے میں 30 بالغ افراد کو 60 تصاویر اور اوزار دکھائے گئے۔اس کے 10 منٹ بعد انہیں مختلف تصاویر اور اوزار اس طرح دکھائے گئے کہ انہیں دیکھتےہوئے انہیں بجلی کے جھٹکے دئیے گئے۔ جس شخص کو تصویر دیکھتے ہوئے بجلی کا جھٹکا دیا اسے اوزار دیکھتے ہوئے جھٹکا نہیں لگایا گیا، اور جسے اوزار دیکھتے ہوئے جھٹکا لگایا اسے تصویر دیکھتے ہوئے نہیں لگایا۔اگلے دن اُن کو جب دوبارہ وہ چیزیں دکھائی گئی تو جن کو جھٹکے لگے تھے اُن کی یادداشت اُن کے مقابلے میں کافی تیزتھی جنہیں جھٹکے نہیں لگے تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu