پشاور کے رہائشی نے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:13

پشاور کے رہائشی نے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا۔اس طرح پاکستان میں پہلی بار بننے والا ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ پشاور کے علاقے لنڈی ارباب کے رہائشی قا ضی طفیل اور ان کے بھائی نے 1978 سے جہاز بنانے کا تہیہ کیا۔دونوں بھائی گاڑی کے انجن سے چلنے والے الٹرا لائٹ ایئر کرافٹ بنانے میں چند سال قبل کامیاب ہوگئے اور مختلف مواقعوں پر اس خود ساختہ جہاز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔

لیکن اب قاضی طفیل اور ان کے بھائی نے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا ہے جو کچھ دنوں میں اڑان بھرنے کے قابل ہوجائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قاضی طفیل کے خاندان کے تمام نوجوان جہازوں کے پرزے بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئی نٹ لگاتا ہے تو کوئی ونگ فٹ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔تاہم قاضی نے شکوہ کیا کہ ان کے پاس ہیلی کاپٹر اڑانے کی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی انھیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعی کوئی سنجیدہ ہو تومملکتِ خداداد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، گزشتہ دنوں ساہیوال کے طلبہ اور اساتذہ بھی 5 ماہ کی محنت کے بعد ماحول دوست کار بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ماحول دوست اس سواری کی تیاری میں ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مشترکہ طور پر کام کیا اور نیلے رنگ کی ایک سیٹ والی کار کی تیاری میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے اخراجات آئے۔’رش‘ (RUSH) نامی یہ کار فلبائن کے شہر منیلا میں ہونے والے ’منیلا انٹرنیشنل آٹو شو 2015‘ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی بھیجی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu