دیکھ لیں میں کوئی چھ آنکھوں والا عفریت نہیں، انسان ہوں

بدھ 4 فروری 2015 11:13

دیکھ لیں میں کوئی چھ آنکھوں والا عفریت نہیں، انسان ہوں

برازیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) ٹیٹو(Tattoo) کے شائقین اس شوق میں اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ جس کی کوئی حد نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اتنا اچھا چہرہ دیا ہوتا ہے اور ٹیٹو کے شائقین اسے ناقابل شناخت بنا لیتےہیں۔ شناخت ہوتی ہے تو بس وہ ٹیٹو جو چہرے سمیت پورے جسم پر بنا لیے جاتے ہیں۔ٹیٹو کے شائقین کو صرف ٹیٹو کھدوانے کا ہی شوق نہیں ہوتا۔

کھدوانے سے زیادہ اسے دکھانے کا شوق انہیں اس جنون میں مبتلا کرتا ہے۔ٹیٹو کے شائقین نے اپنی انفرادیت اور فن دکھانے کے لیے برازیل میں ایک میلہ نما تقریب کا انعقاد کیا جو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ تقریب میں دو سو کے قریب سٹال تھے جہاں پر ٹیٹو کے متوالے ہزاروں ڈیزائنوں میں سے اپنے لیے اگلا ڈیزائن پسند کر رہے تھے۔تقریب میں ٹیٹو ڈئزائن کرنے والے فنکاروں نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں بہت سے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ، جن میں سب سے اہم مس ٹیٹو(Miss Tattoo) کا مقابلہ تھا جس کے نتائج کا اعلان تقریب کے آخر میں کیا جائے گا۔ ٹیٹو آرٹسٹ اور 2014 کی مس ٹیٹو باربرا آلٹ نے بتایا کہ دس سال پہلے اور آج کے دور میں ٹیٹوز کے حوالے سےبہت کچھ بدل گیا ہے۔آج کے دور میں ٹیٹو کے حوالے سے تقاریب نے اسے کافی مشہور کر دیا ہے۔ تقریب میں ایسے شخص نے بھی شرکت کی جن نے اپنی زبان درمیان سے کٹوائی ہوئی تھی۔

ایک شخص نے چہرے پر 6 آنکھیں بنوائی ہوئی تھیں۔ایک شخص نے تو طرح طرح ڈیزائنگ کر کے اپنے چہرے کو ہی ناقابل شناخت بنا لیا ۔ پرتگال سے آئی ٹیٹو کے جنون میں مبتلا ایک لڑکی نے بتایا کہ اس کے جسم پر بہت سے ٹیٹو ہیں ، اسے ٹیٹو سے محبت ہے اور اس پر طرہ یہ کہ اس کا شوہر بھی ٹیٹو آرٹسٹ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu