ایسا بھی ہونا تھا؟؟؟؟پیسے گھر چھوٹنے کا بہانہ بنا کر دادا نے پوتی کو باتھ ہاوٴس میں چھوڑ دیا

جمعرات 5 فروری 2015 17:32

ایسا بھی ہونا تھا؟؟؟؟پیسے گھر چھوٹنے کا بہانہ بنا کر دادا نے پوتی کو باتھ ہاوٴس میں چھوڑ دیا

چائنہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)چھ سالہ سیاوٴ (Siyao) اپنے دادا کے ساتھ چین میں ایک باتھ ہاوٴس میں گئی جہاں بل کی ادائیگی کے وقت دادا کو یاد آیا کہ وہ اپنا والٹ گھر بھول گئے ہیں جس پر داد نے پوتی کو باتھ ہاوٴس میں چھوڑا اور کہا کہ والٹ لا کر بل کی ادائیگی کے بعد پوتی کو لے جاوٴں گا لیکن ایک ماہ سے سیاوٴ اپنے دادا کے انتظار میں آنکھیں بچھائی بیٹھی ہے لیکن وہ نہیں آئے۔

(جاری ہے)

باتھ ہاوٴس کی انتظامیہ نے دن کے اختتا م میں یہ محسوس کیا کہ سیاوٴ کے دادا ابھی تک نہیں آئے تو انہوں نے سیاوٴ کی خود سے دیکھ بھال شروع کر دی لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود آج تک سیاوٴ کے دادا کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ باتھ ہاوٴس میں کام کنے والوں کے ساتھ سیاوٴ کی کافی اچھی دوستی ہو گئی ہے جنہوں نے اس کے سونے کے لیے ایک بیڈ کا انتطام بھی کیا ہے اور اس کے لیے ایک ٹی وی بھی رکھا ہے جسے ساری رات آن رکھا جاتا ہے تاکہ رات کو تنہائی کے باعث سیاوٴ ڈر نہ جائے۔ سیاوٴ صاف ستھرا رہنے کے لیے باتھ ہاوٴس کی سہولیات کو ہی استعمال کرتی ہے۔ سیاوٴ کہ کہانی کو لوکل میڈیا میں اس کے دادا سے اپیل کے طور بھی شائع کیا گیا تھا ۔

Browse Latest Weird News in Urdu