خواتین کے لیے دنیا کی پہلی لگژری کشتی

ہفتہ 7 فروری 2015 11:23

خواتین کے لیے دنیا کی پہلی لگژری کشتی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) لا بیلا(La Belle) دنیا کی پہلی لگژری کشتی (yacht)ہے جسے صرف خواتین کے لیے بنایا گیا ہے۔262 فٹ لمبی اس کشتی کو لگژری ڈیزائنر لیڈ یا برسانی (Lidia Bersani) نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کشتی کے پانچ ڈیکس ہیں جن کی سجاوٹ کے لیے سونے کی پچی کاری ،سواروفسکی(Swarovski) نہایت اعلیٰ شیشے،موتی، فانوس، قیمتی پتھر اورخاص ڈیزائن کیا گیا فرنیچر استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کشتی میں 6 ڈیلکس کیبن ہیں جہاں 12 افراد سکون سے سو سکتےہیں۔دوسرے ڈیک پر سب سے بڑا بیڈ روم ہے جس میں گول کنگ سائز بیڈ، پرائیویٹ ٹیرس اور بہت کچھ ہے۔ ان سب کےعلاوہ پانچ مزید گیسٹ سوئیٹ، لاونج، ڈائنگ ہال، تھیٹر اور ہیلی کاپٹر کےلیے ہیلی پیڈ کے ساتھ ساتھ اور بہت سی سہولیات ہیں۔ کشتی ڈیزائنر نے ابھی اس کشتی کی قیمت فروخت متعین نہیں کی مگر اندازہ ہے کہ یہ کئی ملین کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu