ویلنٹائن کا پیغام ۔ لکھیں ستاروں پر

ہفتہ 7 فروری 2015 13:24

ویلنٹائن کا پیغام ۔ لکھیں ستاروں پر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء)14 فروری کے قریب آتے ہی بہت سی “پریشانیاں” بھی سامنے آ کھڑی ہوتی ہیں، جیسے پھول کونسا دیا جائے، کارڈ پر کیا لکھا ہو، پروفیوم کیسا ہو، کھانا کہاں کھائیں، کپڑے کیسے ہوں اور سب سے بڑھ کر محبوب کو کیا پیغام دیا جائے کس طرح دیا جائے۔ بہت سے لوگ ان “پریشانیوں“ کو کیش کرانےکے لیے بڑے منفرد آئیڈیاز لے کر سامنے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دفعہ بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیووین(University of Leuven) کے چند طلباء کو بھی ایک اچھوتا خیال آیا۔ انہوں نے اپنے مصنوعی سیارچے کےپراجیکٹ کو فنڈ کرنے کےلیے اس ویلنٹائن کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے ایک ویب سائٹ رائٹ اٹ ان دی سٹارز بنائی ہے جس پر محبوب کو دیا جانے والا پیغام خلا میں پہنچا دیا جائے گا۔اس پیغام کی قیمت ایک ڈالر فی حرف ہے، یعنی I Love You لکھنے کی قیمت دس ڈالر ہے۔اس پیغامات سے حاصل ہونے والے پیسے خلائی تحقیق میں صرف کیے جائیں گے۔ رائٹ اٹ ان دی سٹارز کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔http://writeitinthestars.com/

Browse Latest Weird News in Urdu