میرا 5 سالہ بیٹا پچھلے جنم میں عورت تھا۔ ماں کا دعویٰ

اتوار 8 فروری 2015 19:16

میرا 5 سالہ بیٹا پچھلے جنم میں عورت تھا۔ ماں  کا دعویٰ

اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) دوسرے یا پچھلے جنم کی کہانیاں بھارتی فلموںمیں تو دیکھنے کو ملتی ہی تھی مگر اب سنسیناٹی، اوہائیو سے تعلق رکھنے والی اریکا کا کہنا ہے کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا لیوک پچھلے جنم میں عورت تھا۔اریکا کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو یقین ہے کہ دوسری زندگی میں وہ ایک 30 سالہ سیاہ فام عورت تھا۔

(جاری ہے)

لیوک نے یہ بھی بتایا کہ پہلے اسے پام کے نام سے بلایا جاتا تھا۔

اس کے بعد وہ شکاگو سے تعلق رکھنے والی پام کے حوالے سے مزید باتیں بتانے لگا ۔ پام یا پامیلا رابنسن 1993 میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے مر چکی ہے۔اریکا کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کی بتائی ہوئی ساری باتوں کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اریکا کے مطابق لیوک کو پامیلا کی زندگی اور اس کے آگ میں جل مرنے تک بہت سی باتیں یاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu