برطانیہ کی سب سے بہادر یا سب سے بے وقوف ماں؟

اتوار 8 فروری 2015 19:16

برطانیہ کی سب سے بہادر یا سب سے بے وقوف ماں؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) جسٹائن راڈیوین (Justine Radiven)کا تعلق برطانیہ سے ہے جس کے شوہر ڈینیل کو 2003 میں کینسر تشخیص کیا گیا تھا۔ کینسر کاایک آپریشن کرانے کے بعد بھی ڈینیل مزید خطرناک اور لاعلاج کینسر میں مبتلا ہو گیا۔

(جاری ہے)

کینسر کے مرض سے مرتے ڈینیل اور اس کی بیوی جسٹائن نے فیصلہ کیا کہ ڈینیل کے مرنے سے پہلے پہلے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں گے۔

اپریل 2013 میں بیٹی کی پیدائش کے 8 ماہ بعد ڈینیل کا 39 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔37 سالہ جسٹائن کے چار بچے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ بڑی خاندان کرنا کوئی بُری بات نہیں۔لوگ میرے بارے میں جو بھی رائے قائم کریں مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ جسٹائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے اپنے شوہر سے محبت ہے اور اُن دونوں کا بڑے خاندان کا فیصلہ غلط نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu