منفی 35 ڈگری موسم میں 46 میل کی واک، کیوں ؟ بس ویسے ہی

اتوار 8 فروری 2015 20:37

منفی 35 ڈگری موسم میں 46 میل کی واک، کیوں ؟ بس ویسے ہی

الاسکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) 52 سالہ لارنس جیمز کا تعلق فیئر بنکس ، الاسکا سے ہے۔جیمز صاحب کو عجب سوجھی کہ بیٹھے بٹھائے 50 میل لمبی واک کا پروگرام بنا لیا۔بھاری اور گرم کپڑے پہن کر، پانی کی بوتل لی اور 22 کیلیبر کی عام سی رائفل لے کر 50 میل دور کے گاؤں کی طرف چلنا شروع کر دیا۔اس سارے قصے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس وقت وہاں کا درجہ حرارت منفی 35 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

گھر والوں کی اطلاع کے بعددوسرے گاؤں کی پولیس نے جب اسے تلاش کیا تو وہ اپنی منزل سے چار میل دور تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جب اس سے سوال کیا کہ اس نے یہ سفر کیوں کیا تو جیمز نے جواب دیا کہ کچھ سالوں پہلے اس کا کزن بھی یہ سفر کر چکا ہے، اس لیے اس نے سوچا کہ اسے بھی کوشش کرنی چاہیے۔46 میل سفر کے بعد بھی جیمز بالکل ٹھیک تھا۔ اس کے مطابق مسلسل چلنے کی وجہ سے اسے سردی محسوس نہیں ہوئی۔پولیس کا کہناہے کہ راستے میں بہت سے جانور اور درندے تھے جو جیمز کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔ اسی وجہ سے گھروالوں کی اطلاع کے بعد اسے ڈھونڈنے کی جلدی کی گئی کہ 22 کیلیبر کی رائفل ان درندوں کے لیے کافی نہیں تھی۔ جیمز نے بعد بتایا کہ اس نے دوران سفر 2 تیتر کی طرح کے پرندے بھی شکار کر کےکھائے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu