موسٹ فیورٹ سیلفی سپاٹ میں برج الخلیفہ کا نمبر کونسا؟

پیر 9 فروری 2015 12:01

موسٹ فیورٹ سیلفی سپاٹ میں برج الخلیفہ کا نمبر کونسا؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)سمارٹ فون کی آمد کے ساتھ ہی سیلفی(موبائل سے اپنی تصویر خود بنانے) کا جنون بھی حد سے بڑھ گیا ہے۔ سیلفی کے دیوانے کوشش کرتے ہیں کہ گھر سے باہر ہر جگہ اپنی ایک تصویر بنائیں۔مشہور مقامات پر تو سیلفی لینا فرض ہوتا ہے۔ برج الخلیفہ دنیا کا بلند ترین ٹاور ہی نہیں بلکہ دنیا کے مشہورترین سیلفی سپاٹ میں سے بھی ایک ہے۔سیلفی کے حوالے دنیا کی 10 مشہور ترین جگہوں میں سے برج الخلیفہ کا نمبر تیسرا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں پیرس کا آئفل ٹاور کا نمبر پہلا ہے جبکہ ڈزنی ورلڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ انسٹاگرام سےلی گئی تصاویر کی مدد سے بنائی گئی فہرست میں سیلفی کےحوالے سے 10 مشہور مقامات درج ذیل ہیں۔

1.

آئفل ٹاور، پیرس (10700)
2. ڈزنی ورلڈ، فلوریڈا (9870)
3. برج الخلیفہ، دوبئی (8860)
4. بگ بین، لندن (8780)
5. ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، نیویارک (8430)
6. سگرادا فیمیلیا(Sagrada Familia)، بارسلونا (4970)
7. ڈزنی لینڈ ، پیرس (4740)
8. کولوزیئم (Colosseum)، روم (4670)
9. ٹاپ آف دی راک، نیویارک (4290)
10. لندن برج (3820)

Browse Latest Weird News in Urdu