ایک ملین پاؤنڈ کی لاٹری، نمبر لگا بھی تو کونسا؟

منگل 10 فروری 2015 21:14

ایک ملین پاؤنڈ کی لاٹری، نمبر لگا بھی تو کونسا؟

ساؤتھ ویلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2015ء)58 سالہ سٹیفن چک(Stephen Chick) کا تعلق ساؤتھ ویلز کے علاقے پونٹی پول ہے۔ پیشے کےاعتبار سے وہ ٹرک ڈرائیور ہے۔یورو ملین لاٹری کے لیے اس نے اپنے ٹرک کی نمبر پلیٹ کےنمبروں پر ٹکٹ خریدا اور خوش قسمتی سے اس کا دس لاکھ پاؤنڈ کا انعام بھی نکل آیا۔

(جاری ہے)

سٹیفن چک ٹرک چلانے میں اتنا مصروف رہتا تھا کہ ایک ہفتے تک تو اسے انعام جیتنے کے بارے میں پتہ ہی نہ چلا ۔

ایک دن ہائی وے پر اشتہار میں اسے اپنے ٹرک کا نمبر لکھا ملا تو اسے انعام جیتنے کے بارے میں پتہ چلا۔سٹیفن اور اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ انعام جیت جانے کے بعد بھی اپنے لائف سٹائل میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے بلکہ پہلے جیسے انداز میں ہی زندگی گزاریں گے۔سٹیفن نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈرائیوری کے پیشے کو نہیں چھوڑے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu