20سال تک پرورش کرنے والی ماں نہیں تھی۔ تو کون تھی؟

بدھ 11 فروری 2015 11:59

20سال تک پرورش کرنے والی ماں نہیں تھی۔ تو کون تھی؟

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) میں فرانس کے ایک کلینک میں دوبچیوں کی پیدائش کے بعد نرس نے انہیں غلط ماؤں کے حوالے کر دیا تھا۔ غفلت برتنے پر کلینک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر کینز میں 20 سال پہلے دو الگ ماؤں سے پیدا ہونے والی دو بچیوں کو یرقان کی وجہ سے کلینک کےایک ہی انکوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔

نرس نے غلطی سے انہیں غلط ماؤں کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اب 20سال بعد ڈی این اے ٹسٹ سے پتہ چلا ہےکہ مائیں جنہیں پال رہیں تھیں وہ انکی اپنی بیٹیاں نہیں تھیں۔ جنوبی ٹاؤن گراشے(Grasse) کی عدالت نے لاپروائی برتنے پر کلینک پر بھاری جرمانہ عائد کیاہے۔عدالت نے حکم دیا کہ کلینک ہرجانے کی مد میں ان دونوں لڑکیوں کوچار چار لاکھ یوروز دے ،جو اب بالغ بھی ہو گئی ہیں، جبکہ تین تین لاکھ یوروز دونوں بچیوں کی ماؤں کو دئیے جائیں۔ عدالت نے کلینک کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ دونوں لڑکیوں کے تین بہن بھائیوں کو بھی 60 ہزار یوروز دے۔متاثرہ خاندانوں نے کلینک پر اس سے چھ گنا زیادہ ہرجانے کا دعویٰ کیا ہوا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu