فیس بک کا کمال، معذور لڑکی کو پاؤں پر کھڑا کر دیا

بدھ 11 فروری 2015 11:59

فیس بک کا کمال، معذور لڑکی کو پاؤں پر کھڑا کر دیا

باندرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) فیس بک کا استعمال صرف تفریح یا معلومات ہی کے لیے نہیں بلکہ کسی کی زندگی بدلنے کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔چلنے پھرنے سے لاچار، ٹین کی بنی جھونپڑی میں رہنے والی، 14 دلانی ساندامالی(Dilani Sandamali) کا تعلق سری لنکا سے ہے۔دلانی Wilson’s Diseaseیا hepatolenticular degenerationکے مرض میں مبتلا تھی۔ یہ ایک عجیب و غریب بیماری ہے جس کا علاج بہت مہنگا ہے۔

اس کے علاج کا خرچ 6 ہزار روپے یومیہ ہے۔

(جاری ہے)

باندراوالا بیس ہوسپیٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا باندرا سوباسنگھے(Palitha Bandara Subasinghe) نے دلانی کےعلاج کا بیٹرا اٹھایا۔ ڈاکٹر باندرا نے فیس بک پر اپنے جاننے والوں سے دلانی کےعلاج کے لیے چندے کی اپیل کی ۔اس اپیل کے جواب میں ڈاکٹر باندرا کے پاس دلانی کےلیےاتنا چندہ جمع ہو گیا کہ نہ صرف اُس کا علاج ہوا بلکہ اس کےلیے ایک نیا اور صاف ستھرا گھر بھی تعمیر کر دیا گیا۔ گھر کی تعمیر میں گاؤں کےلوگوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی حصہ لیا۔ فیس بک کی مدد سے اب دلانی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گئی ہے اور سکول بھی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu