ملیئے پراسرار بیماری کی شکار 20 سالہ، نہیں 7 سالہ، سوری 20 سالہ بچی سے

بدھ 11 فروری 2015 16:48

ملیئے پراسرار بیماری کی شکار 20 سالہ، نہیں 7 سالہ، سوری 20 سالہ بچی سے

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)20 سالہ زینگ یوشان کا تعلق چین کے صوبے سیچوآن سے ہے۔زینگ 20 سال کی ہو کر بھی جسمانی اور دماغی طور پر 7 سال کی ہے۔ 7 سال کی عمر تک زینگ نارمل بچی تھی مگر تب ہی سے اس کی بڑھوتری رک گئی اور اب یہ20 سال کی ہو کر بھی جسمانی اور دماغی طور پر 7 سال کی ہے۔زینگ کی بیماری کی وجہ اس کے دماغ کے ایک مخصوص حصے میں ایک ٹیومر کا بننا ہے جس کی وجہ سے ہارمون کا نظام متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

زینگ کی بیماری کا علاج بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کے والدین میں طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد زینگ اپنے والد کے ساتھ رہنے لگی۔ بعد میں زینگ کا باپ خود بھی کینسر کا شکار ہو گیا جس نے دونوں باپ بیٹی کو سٹرکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا۔2013 میں زینگ کا باپ بھی مر گیا ۔ علاج نہ ہونے سے زینگ کے بال اڑ گئے اور جسمانی حالت عجیب ہو گئی۔ آخر کار ایک رحم دل جوڑے نے زینگ کواپنا لیا۔اس جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ زینگ کا علاج کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ ان کے بعد زینگ اپنا خیال رکھ سکے۔تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب زینگ کا علاج کامیاب نہ ہوسکے گا کیونکہ اس طرح کی بیماری میں اگر ہڈیوں کی عمر 14 سال سے بڑھ جائے تو بڑھوتری کے مواقع کم ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu