سعودی عرب میں ڈکیتی، ڈاکہ ڈالا بھی تو کس لیے

جمعرات 12 فروری 2015 12:32

سعودی عرب میں ڈکیتی، ڈاکہ ڈالا بھی تو کس لیے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) مشین گنوں سے لیس نقاب پوش ڈاکو ایک ریسٹ ہاؤس پر دھاوا بول کر 5 لاکھ ریال مالیت کے نایاب جانور لے کر فرار ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے ریسٹ ہاؤس کے عملے کوزدوکوب کرنے کے بعد الگ کمرے میں بند کیا اور 14 ہزار سعودی ریال بھی چھین لیے۔

(جاری ہے)

ریسٹ ہاؤس کے مالک ابراہیم ال اوسامی کے مطابق مشین گنوں سے لیس8 نقاب پوشوں نے اس کے ریسٹ ہاؤس پر دھاوا بول کر ملازمین کو مارا پیٹا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔

ڈاکو جاتے ہوئے اپنے ساتھ نایاب جانور اور نقدی بھی لے گئے۔مالک کا کہنا ہے کہ نگرانی کے کیمروں نے اس سارے واقعے کی فلم بندی کر لی ہے جس میں ڈاکو ملازمین کو مار پیٹ رہے ہیں۔ مالک نے بتایا کہ چرائے گئے جانوروں میں شاندار نام کا چیتا، شیرا نام کا ٹائیگر اور بکائیرا نام کا تیندوا شامل ہے۔ ریسٹ ہاؤس کے مالک نے ڈاکوؤں کو پکڑنے میں مدد دینے والے کے لیے 50 ہزار ریال کا انعام رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu